پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈرساتھی سمیت ہلاک
پاکستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے جلال پور پیر والا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ایک کمانڈر اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع ملتان کے شہر جلال پور پیر والا میں 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈراعجاز اصغر بھی شامل ہےجب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب اس وقت دہشتگردوں کا مرکز بن چکا ہے اور پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے حکومت سے ان دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن صوبائی حکومت تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی طرح کے سنجیدہ آپریشن کیلئے تیار نظر نہیں آتی۔