Sep ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے مظاہرہ

مجلس وحدت مسلمین نے شیعہ مسنگ پرسنز کو فوری طورپر بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کئے گئے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ نے رضویہ امام بارگاہ فیز 1 اور اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل میں عشرہ محرم کی مجالس عزا کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں نے خطاب کیا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی اور علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عاشور تک ہمارے مسنگ پرسنز بازیاب نہیں ہوتے تو عاشور کے بعد ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے اورجمعہ کے روزعلماء کرام گرفتاریاں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز نےاگر قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو انہیں غیر قانونی طور پر لاپتہ رکھنا ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے آرمی چیف قمر باجوہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

 

ٹیگس