مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید
Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
پاکستان مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے ۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے برطانوی رکن دارلامرا لارڈ ملکام گرے بروس سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پرعزم ہے اور مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جا نے والے مظالم کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے پارلیمانی و اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے۔ لارڈ ملکام نے پاکستانی اسپیکر کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو اپنا تجارتی شراکت دار تصور کرتا ہے۔