Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی زائرین پر لیویز اہلکاروں کا تشدد

میڈیا ذرائع نےلیویز کی جانب سے پاکستانی زائرین پر تشدد کیے جانے کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی اور دیگر میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بارڈر سیکورٹی فورس لیویز نے اربعین حسینی میں شرکت کے لئے جانے والے زائرین کو تفتان کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق لیویز کے حملے میں زخمی ہونے والے متعدد زائرین کو علاج کے لیے ایران کی سرحد میں منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی محافظین نے ہزاروں زائرین حسینی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ سرحد پر ناقص سہولتوں اور کلیرنس میں تاخیر کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔تفتان میں موجود ہزاروں کی تعداد میں زائرین ضروری سہولتوں کے فقدان کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں اور اب تک سات افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک تفتان کی سرحد پر پہنچنے والے تیس ہزار میں پندرہ ہزار زائرین امیگریشن ضابطے مکمل ہونے کے بعد ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔

ٹیگس