کشمیر پر رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کا خیر مقدم
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کشمیر کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا موقف قابل تعریف ہے۔
جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ جب تک ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کا مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو جاتا خطے میں امن و استحکام کی امید نہیں کی جا سکتی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بارہا ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے حالات گزشتہ سال جنوری سے کشیدہ چلے آ رہے ہیں اور اس عرصے کے دوران کشمیری مظاہرین پر ہندوستانی سیکورٹی فورس کے حملوں میں تقریبا تین سو افراد جاں بحق اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں۔