Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • تربت میں آپریشن 17نوجوان بازیاب

پاکستان کے صوبہ بلوچستان مین واقع شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اغوا کیے گئے 17نوجوانوں کو بازیاب کراکے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت میں آپریشن کے دوران اغوا کیے گئے 17 نوجوانوں کوبازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے افراد میں بعض کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے جبکہ کچھ افرادکا تعلق نائیجریااور انڈونیشیا سے بھی بتایاگیاہے۔

کارروائی ایک مکان پر چھاپے کے دوران کی گئی جہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیاگیا جب کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

پندرہ نومبر کو ہونے والے تربت سانحہ میں ایک نیا موڑ سامنےآگیا، تربت میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے 15افراد کے علاوہ 15نوجوان اور بھی تھے جن میں سے دو نوجوان باحفاظت گھر پہنچ گئے۔

اٹھارہ سالہ حیدرعلی کا تعلق سیالکوٹک کی تحصیل سمبڑیال کے گاؤں جیٹھیکے سے ہےجبکہ 18 سالہ نبیل گوجرانوالہ کا رہائشی ہے۔

حیدر علی نے بتایا کہ دو گاڑیوں میں 30لوگ سوار تھے، مگر ان کی گاڑی خراب ہوگئی،اسی دوران اگلی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تو پچھلی گاڑی میں موجود13افراد فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر کو تربت میں ایک ساتھ 15 افراد اور اس کے دو دن بعد 5 نوجوانوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا اس قتل عام کی ذمہ داری بلوچ یونائیٹڈ فرنٹ نے قبول کی تھی۔

 

ٹیگس