پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفی منظور
Nov ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آخر کار ملک کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا استعفی منظور کر لیا۔
اسلام آباد میں جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دل کی بیماری کی وجہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے سے اتفاق کر لیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل پاکستان کی ایک عدالت نے مالی بد عنوانیوں کے الزام میں اسحاق ڈار کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ قومی احتساب بیورو کے دائر کردہ ریفرنس کی سماعت کرنے والی عدالت نے اسحاق ڈار کو عدالت میں حاضر نہ ہونے بعد اشتہاری بھی قرار دے دیا تھا۔
اسحاق ڈار پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی اور رشتہ دار بھی ہیں جنہیں گزشتہ دنوں کرپشن کے الزام میں اپنے عہدے سے محروم کر دیا گیا تھا۔