Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • پشاور، خودکش حملہ ایڈیشنل آئی جی  پولیس ہلاک

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نوراور گن مین جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں خودکش حملہ آور نے حملہ کیا جس سے اے آئی جی اشرف نور اور گن مین موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کے راستے میں پہلے سے نصب شدہ بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں ۔

ابھی تک کسی نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ میں بھی ایڈیشنل آئی جی خوکش حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹیگس