کوئٹہ میں دھماکہ 4 ہلاک، 18 زخمی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں واقع سریاب روڈ پر دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ خودکش تھا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار اور خواتین بھی شامل ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ایف سی اہلکار فوراً موقع پر پہنچے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جب کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔