امت مسلمہ کا اتحاد عصرحاضر کی ضرورت
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے صدر نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد بہت ضروری ہے اس لئے کہ دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں ہے۔
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان اوراسی طرح ان ممالک کے زیرانتظام کشمیر میں عید میلادالنبی (ص) اور ہفتۂ وحدت کی تقریبات کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں قومی سیرت کانفرنس کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے صدر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے روپ میں بدامنی پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی واسطہ اور تعلق نہیں ہے۔
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے صدر کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد عصرحاضر کی سب سے بڑی ضرورت ہے، علمائے کرام کو لوگوں کو فرقوں سے نکال کر عاشق رسول، سچا مسلمان اور محب وطن شہری بنانا ہو گا۔
قومی سیرت کانفرنس کے زیراہتمام میلاد کانفرنس سے علامہ تنویرالحسن مصطفائی، پیر سلیم چشتی، عتیق احمد رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔