Dec ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی پالیسیوں پر پاکستانی وزیرخارجہ کی تنقید

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دباؤڈالنے کا زمانہ ختم ہوگیا ہے اس لئے امریکا کو ڈومور کا مطالبہ کرنے کے بجائے پاکستان کے ساتھ حقیقت پسندانہ تعاون کرنا چاہئے۔

پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا گذشتہ سولہ برس میں افغانستان میں امن قائم نہیں کرسکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ ساتھ داعش جیسے دیگر دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے -۔
انہوں نے خبردارکیا کہ افغانستان میں بدامنی سے پورے خطے میں دہشت گردی میں اضافہ ہوگا ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکا نےحال ہی میں ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور وہ ختم ہونی چاہئیں۔
اس درمیان امریکی وزیرجنگ نے اپنے دورہ پاکستان سے قبل کہا تھا کہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے لئے امریکی صدر کے آپشن کے استعمال سے پہلے وہ ایک بار پھر افغانستان کے بارے میں تعاون پر پاکستان کا امتحان لینا چاہتے ہیں۔
امریکی وزیرجنگ پیر سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

ٹیگس