Dec ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 21 بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر بند

پاکستانی وزارت داخلہ نے ملک میں کام کرنے والی 21 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو اپنے دفاتر دو ماہ میں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں میں ایکشن ایڈ، اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشن، پلان انٹن بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کو پاکستان میں جاری اپنے منصوبے بند کرنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔

2015 میں حکومت پاکستان نے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے ملک بھر میں دفتر سیل کر دیے تھے تاہم بعد میں یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی۔

اس وقت حکومت نے اس تنظیم کا آپریشن پاکستان میں بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھی جو پاکستان کے مفاد کے خلاف تھیں اور جس سے متعلق خفیہ اداروں نے بھی متعدد بار رپورٹس پیش کی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بعض سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں این جی اوز کے نام پرغیر ملکی تنظیمیں خاص طور سے امریکی بد نام زمانہ دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر این جی اوز کی شکل میں پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ٹیگس