ایل او سی پر فائرنگ 3 فوجی ہلاک
ہندوستانی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔
دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر ہونے والی فائرنگ سے ہندوستان کے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جن میں ایک میجر بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستانی اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں اب تک کئی عام شہری جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔