Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ، اسلام کا دشمن اور دنیا کی بربادی کا باعث

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا، امریکہ پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام، امریکہ سے نفرت کرتے ہیں جبکہ حکومت ہمیں غلام رکھنا چاہتی ہے، امریکہ پوری دنیا میں بربادی کا باعث بنا ہے، امریکہ نے ہماری تہذیب کو برباد کیا ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے اور آج دنیا کی تمام اقوام کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار امریکہ ہے جبکہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ذمہ داری امریکہ پر ہی عائد ہوتی ہے، امریکی امداد نہ لینے کے بارے میں پاک فوج کے بیان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ٹیگس