پاکستان: آصف زرداری نے نواز شریف کی تجویز مسترد کر دی
پاکستان میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں نمائندگی رکھنے والی ہم خیال جماعتوں کے الگ الگ مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے ہیں جن میں چیرمین سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی بھی وضع کر لی گئی۔
اس سے پہلے میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے لیے حزب اختلاف کی جماعت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے موجودہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہی حمایت کرتے ہیں۔
بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جے یو آئی کے رہنما فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
ادھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے کہا ہے کہ ان کی جماعت چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بارہ مارچ کو عمل آئے گا اور اسی دن نومنتخت ارکان سینیٹ بھی، اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔