Mar ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ

پاکستان کے مختلف شہروں کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر کل جمعرات کو کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد، دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان موقع پر شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز بھی کوئٹہ کے علی بھائی روڈ میں دوکان پر کالعدم تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ جوان نیاز علی شہید ہوگیا تھا جبکہ گزشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے میں شیعہ ہزارہ سبزی فروشوں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مجموعی طور پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شیعہ ہزارہ مسلمانوں اور پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات رونما چکے ہیں۔

کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ ایسے میں ہو رہی ہے کہ جب حکومت اس ملک میں دہشت گردانہ واقعات میں کمی کا دعوی کر رہی ہے۔

ٹیگس