کوئٹہ میں فائرنگ، 5 ہلاک، متعدد زخمی
Apr ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے علاقے میں موجود دیگر لوگوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چھے دیگر زخمی ہو گئے۔
حملہ آور مذموم کارروائی کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ قبیلوں کے درمیان پرانی دشمنی کا شاخصانہ لگتا ہے۔
دشت روڈ پر سبی پھاٹک کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص کے مارے جانے کی خبر ہے۔
گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک شخص شہید ہو گیا تھا۔