شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنا
Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف گذشتہ دو روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ شہداء چوک پر گذشتہ دو روز سے دہشتگردی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اتوار کے روز کوئٹہ کے مرکزی علاقے اور بھاری سکیورٹی کی موجودگی میں قندھاری بازار میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان نذر حسین شہید جبکہ گل حسین زخمی ہوگیا تھا، مذکورہ واقعے سمیت گذشتہ ایک مہینے سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات کے خلاف شیعہ ہزارہ قوم کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا ہے۔
دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ شیعہ ہزارہ قوم کی قتل و غارت گری میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔ یہ دھرنا ایسے میں دیا گیا ہے کہ جب حکومت مٹھی بھر تکفیری دہشتگردوں کو لگام دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔