نواز شریف آمریت کی پیداوار اور عمران خان طالبان کا حامی
Jun ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۶ Asia/Tehran
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آمریت کی گود میں جنم لیا اور عمران خان طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت پر بلاول ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بے نظیر کی شہادت بھی بے نظیر تھی ۔
بلاول بھٹو نے نواز شریف اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرنچائز کا مرکز ذاتی امرا میں ہے اور دوسرے کا بنی گالہ میں، ایک شخص لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے جبکہ دوسرا ووٹ کو عزت دینے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک نے جمہوریت کو بادشاہت سمجھا دوسرا بادشاہت کو جمہوریت سمجھتا ہے، ایک نے سیاست کو تجارت بنایا دوسرے نے سیاست کو حرکت بنالیا، ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا دوسرا طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔