پاکستان میں امام بارگاہ پر دہشت گردانہ حملہ
پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں دو افراد شہید ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حسینیہ لعل شاہ پر دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے عناصر کی جانب سے یہ حملہ جمعرات کی صبح کیا گیا جس میں اس حسینیہ کے دو محافظ شہید ہو گئے۔
اس سے قبل دہشت گرد گروہوں نے اس شہر کے شیعہ مسلمانوں کو کافر قرار دیتے ہوئے ان کو حملے کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
پاکستان میں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، طالبان اور دیگر وہابی گروہ ایک منصوبے کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان کے شیعہ مسلمانوں کو شہر چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف شہروں اور صوبوں منجملہ خیبرپختونخوا، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور پاراچنار میں عام مسلمانوں کو خاص طور سے شیعہ مسلمانوں پر سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار کے دہشت گردانہ حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔