Jul ۲۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں فائرنگ اور دھماکوں سے بھرپورانتخابی مہم کا آخری دن

پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔

پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران خوفناک بم دھماکے، خودکش حملے اور فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں 170 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکنڑوں زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسمبلی کے 3 امیدوار بھی تھے۔ جبکہ کل بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم کے دوران حملے ہوئے پہلا حملہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہوا اورخود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جبکہ بلوچستان کے ضلع دالبندین مین بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پربھی دستی بم حملہ ہوا جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ دستی بم حملہ بی اے پی کے نامزد امیدوار امان اللہ نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خودکش حملے کے نتیجے میں  انتخابی امیدوار سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

 

ٹیگس