Jul ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • کوئٹہ: پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ 31 جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ہونے والے خودکش حملے میں ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ محفوظ رہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب پولنگ اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق، دھماکا تعمیر نو کالج پولنگ اسٹیشن کے قریب ہوا جب لوگ ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف تھے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ٹیگس