Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر پاکستان و ہندوستان کے مابین فائرنگ

ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ایل او سی پر ہندوستان کی فائرنگ پر ہندوستان سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا گیا، واقعے پر ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

مراسلے میں مندل سیکٹر میں ہندوستانی فائرنگ سے 33 سالہ پاکستانی خاتون کی ہلاکت پر ہندوستان سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ  ہندوستانی فورسز کی طرف سے ایل او سی پر سویلین آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس