عمران خان سب سے پہلے ایران کا دورہ کریں گے
پاکستان کے نامزد اور ممکنہ وزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران سے کریں گے-
میڈیا رپورٹوں میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بحیثیت وزیر اعظم سب سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران جائیں گے۔ عمران خان اٹھارہ اگست کو اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد ان کا یہ دورہ انجام پائے گا۔عمران خان ایران کے دورے کے بعد سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے۔پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے چار اگست کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات اور انہیں صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی باضابطہ دعوت تھی۔عمران خان نے صدر حسن روحانی کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے اسلام آباد تہران تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا تھا۔پچیس جولائی کو ہونے والے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں واضح برتری حاصل کی تھی۔