Sep ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان سے دوستی کا مقصد غربت کا خاتمہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہندوستان سے دوستی کا مقصد دونوں ممالک کی تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرنا ہے ۔

لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پاک و ہند کشیدگی پرکہا کہ ہم ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دوستی سے غربت کا خاتمہ ہوگا تجارت بہتر ہوگی ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگر دوستی کی پیشکش کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عمل دونوں ممالک کے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ہمیں کوشش کرکے عوام کا ایک ایک پیسہ بچانا ہے، وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومتی نظام بہتر ہو۔

عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کہا کہ ہم وہاں پیسے مانگنے نہیں سرمایہ کاری کے لیے گئے تھے، پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن بہت بہترین ہے یہاں سرمایہ کاری بہت ناگزیر ہے۔

ٹیگس