امریکہ غلط بیانی سے کام نہ لے: پاکستانی وزیر خزانہ
Oct ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
امریکہ جہاں پاکستان کی سکیورٹی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اب وہ پاکستان کے اقتصادی امور میں بھی لب کشائی کرنے لگا ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا چینی قرضوں سے کوئی تعلق نہیں، امریکی دفتر خارجہ کا اس حوالے سے بیان سو فیصد غلط ہے۔
اسد عمر کا اس موقع پرکہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے قومی سلامتی سمیت اگر کوئی بھی ناقابل قبول شرائط رکھیں تو معاہدہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے سی پیک سمیت پاکستان کے ذمے واجب الادا مجموعی قرضوں کی تفصیل مانگی ہے، ہوسکتا ہے اس سے قرض لیے بغیر گزارا ہوجائے مگر مشکل زیادہ ہوگی۔
واضخ رہے کہ امریکہ نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کو چینی قرضوں کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑاہے۔