Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • تائیوان کے ساتھ  پاکستان کے رابطے منقطع

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے تائیوان کے ساتھ رابطوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اپنی چائنہ پالیسی کے  تناظر میں اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔

عمران خان 3 سے 5 نومبر تک چین کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سی پیک، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا صوبہ ہے اور وہاں برسراقتدار حکومت غیر قانونی ہے۔ چینی حکومت تائیوان سے تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے تمام تر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اس لئے زیادہ تر ممالک تائیوان کو بطور ملک تسلیم نہیں کرتے۔

ٹیگس