Nov ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں  فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نواحی ساحلی علاقے گنز میں دہشت گردوں نےفائرنگ کرکے 5 مزدوروں کو قتل کردیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق واقعہ گوادر کی ساحلی پٹی کی بستی گنز میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے مزدوروں پر گولیاں چلا دیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے 5 مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ میتوں اور زخمی کو گوادر کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کے بعد لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماضی میں اس قسم کے واقعات میں کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور بلوچستان لبریش آرمی ( بی ایل اے) ملوث رہے ہیں۔

ٹیگس