پاکستان: احستاب عدالت نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ چوبیس جولائی کو سنائے گی
Dec ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان کی احتساب عدالت نے بدھ کے روز مذکورہ دونوں معاملات میں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر محفوظ کیا گیا فیصلہ چوبیس دسمبر کو سنائے گی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے احتساب عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اٹھائیس جولائی دو ہزار اٹھارہ کو پاناما پیپرز اسکینڈل میں پاکستان کی سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد وہ وزارتِ عظمیٰ سے بھی نااہل ہو گئے تھے۔