وائس آف شہداء کے چیئرمین فیصل رضا عابدی رہا
Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے، انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پاکستان کےسابق سینیٹر،شعلہ بیاں مقرراور وائس آف شہداء کے چیئرمین فیصل رضا عابدی اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے، انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا تاہم گزشتہ روز ٹرائل کورٹ نے عابدی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل سابق سینیٹر کی 2 مزید مقدمات میں بھی ضمانت منظور ہوچکی تھی، فیصل رضا عابدی کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 19 دسمبر کو فیصل رضا عابدی کی توہینِ عدالت کیس میں معافی کو منظور کرتے ہوئے ازخود نوٹس خارج کردیا تھا۔