Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکہ سے دوری میں پاکستان کی بہتری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ پرائی جنگ کو اپنے اوپر مسلط نہ کیا جائے، یہی وجہ ہے کہ آج امریکہ اس خطہ میں مزید بدامنی کے لئے افغانستان میں داعش کو پرموٹ کر رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامع مسجد الحسین نیوملتان گلشن مارکیٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہماری آزاد داخلہ و خارجہ پالیسی نہیں ہوگی امریکہ خطہ میں بدامنی پھیلاتا رہے گا۔

علامہ راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ امریکہ سے دوری میں ہی ہماری بہتری ہے، امریکہ کبھی بھی مسلمانوں کا دوست نہیں رہا، خطہ میں ہمیشہ بدامنی کی فضا کو پروان چڑھایا، آج وہ افغانستان میں داعش کو پروان چڑھا رہا ہے، تاکہ اس خطہ میں مزید بدامنی ہو، پہلے بھی پرائی جنگ کا حصہ بن کر ہم نے بہت نقصان اٹھایا، اسی لئے ہمیں پرائی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ چائنا کے ساتھ گلگت بلتستان کا لنک ہے، مگر گلگت بلتستان کے شہریوں کو ان کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق نہیں دے رہے ہیں، جو پاکستان کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے، موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنا پاکستانی شہری تصور کرے، انہیں وہ حقوق دے جو دوسرے پاکستانیوں کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہری آج 70 سال گزرنے کے بعد بھی پاکستانی شہری ہونے کا حق مانگ رہے ہیں۔

 

ٹیگس