Jan ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • فوجی عدالتوں میں توسیع کی سمری کی توثیق

پاکستان کی وزارت قانون نے کہا ہے کہ احتساب اداروں کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا جس میں پروڈکشن آرڈر پر شہباز شریف، سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزارت قانون نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی سمری کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب اداروں کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

مشیر قانون حاکم خان نے بتایا کہ فوجی عدالتوں  میں توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے ایک سمری آئی تھی۔ وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ملٹری کورٹس میں توسیع سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھجوانا چاہتے ہیں۔ ہم نے ملٹری کورٹ سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی توثیق کرکے بھیج دیا ہے۔ کمیٹی نے کلبھوشن، ریکوڈک، ڈیمز پربریفنگ طلب کرلی۔

ٹیگس