Jan ۰۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے ولیعہد کا پاکستان میں خفیہ قیام

پاکستان کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولیعہد نے پاکستان میں دو روز خفیہ طور پر قیام کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان کا پاکستان کا دورہ تین روزہ رہا ہے مگر صرف ایک روز کا اعلان کیا گیا اور پاکستان میں دو روز تک ان کے قیام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ولیعہد محمد بن زاید آل نہیان نے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے مختلف اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و عالمی مسائل پر گفتگو کی۔

فواد چودھری کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے متحدہ عرب امارات کے ولیعہد کے مختصر دورہ پاکستان کو ہدف تنقید بنایا تھا اور اسے ناکام قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں احتجاج کیا تھا۔

ٹیگس