Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پرفائرنگ 4 اہلکارہلاک

خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں آج صبح دہشت گردی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 اہلکار دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے پولیس وین پراندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو جوابی کارروائی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لےکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کچھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم دہشتگرد تکفیری گروہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

 

ٹیگس