Feb ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • سعودی ولیعہد کی آمد پر اسلام آباد فوجی چھاونی میں تبدیل

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے دورے کے باعث پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کل پیر کے روز عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیر 18 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل ہوگی۔ سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی سکیورٹی کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہی مہمانوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کو 3 لئیرز باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ راولپنڈی نور خان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس تک فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں پر اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جب کہ پولیس کے علاوہ ٹرپل ون بریگیڈ اور رینجرز کے متعدد ونگ جبکہ لائٹ کمانڈو بی این کی دو بٹالین اور زرار اینٹی ٹیررسٹ یونٹ کی ایک بٹالین تعینات کی گئی ہے۔

ایس ایل سی ٹو ریڈا دو مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں، ایوی ایشن کے چھ عدد ایم آئی 17 طیارے فضائی نگرانی کریں گے۔ انٹیلی جنس کی دو بٹالین جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 28 ٹیمیں کام کریں گی اور ایمبولینسز میڈیکل عملہ سمیت لگ بھگ 12 ہزار افسران و اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس