بن سلمان کے دورہ اسلام آباد پر پاکستانی عوام کی برہمی
بدنام زمانہ سعودی ولی عہد بن سلمان کا دورہ پاکستان اتوار کو ایسے عالم میں شروع ہوا کہ پاکستانی عوام نے ملک گیر مظاہرے کر کے اس دورے کی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق بن سلمان کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے اس کو اپنے حصار میں لے لیا۔
یمنی بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سعودی ولی عہد، بن سلمان کے استقبال کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان، خود اسلام آباد کے نورخان ایئر بیس پہنچے۔ عمران خان نے بدنام زمانہ سعودی ولی عہد بن سلمان کا ایسے عالم میں استقبال کیا ہے کہ پاکستان کے عوام نے پلے کارڈ ہاتھوں میں لے کر بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے خلاف احتجاج کیا۔
موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج و مظاہروں میں آل سعود حکومت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں اور لوگ بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان کے عوام، علاقے کی مظلوم قوموں کے خلاف سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔ بن سلمان کے دورہ اسلام آباد کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی عوام، ایسے بینرز اٹھائے ہوئے ہیں جن پر لکھا ہوا ہے کہ پاکستانی عوام، یمنی بچوں اور معروف صحافی جمال خاشقچی کے قاتل بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف ہیں اور وہ اس دورے کی مذمت کرتے ہیں۔