Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی پائلٹ کو امریکہ کے کہنے پرچھوڑا گیا / پاکستان مسلم لیگ (ن)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس ملک کےوزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستانی پائلٹ کو امریکی ڈکٹیشن پر چھوڑا گیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی خارجہ پالیسی علیحدہ علیحدہ ہے اسی لئے سیاسی اور خارجی محاذ پر ہمیں دنیا کی حمایت نہیں ملی۔

پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان نے عسکری محاذ پر واضح برتری حاصل کی تاہم وزیراعظم کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، سیاسی اور بیرونی محاذ پر ہمیں دنیا کی حمایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

 

ٹیگس