Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اقدامات پرعملدرآمد سے متعلق پاکستان نے بالآخراقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے دو ہزار انیس کے حکم پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تمام کالعدم تنظیمیں حکومتی کنٹرول میں لے لی گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام تنظیموں کے ہر قسم کے اثاثہ جات اور جائیدادیں حکومتی کنٹرول میں ہوں گی۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے احکامات کا مقصد دہشت گرد تنظیموں اور افراد پر پابندیوں کو اسٹریم لائن کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرڈر 2019 کو سلامتی کونسل اور ایف اے ٹی ایف کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس