Mar ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • متحدہ مجلس عمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کی قیادت کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سیاسی میدان میں اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے گی، اور انتخابی عمل میں اپنے پرچم اور نشان کے ساتھ حصہ لےگی تاہم اسلامی قوانین کی حفاظت اور ملک سے سود کے خاتمے اور اسلامی موضوعات پر دینی جماعتوں کا ساتھ  دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتصادی محاذپرمسلسل ناکامیوں سےدوچار ہے۔

ٹیگس