فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد پراہل حدیث عالم کی تاکید
Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد پر تاکید کی ہے۔
جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں طلاب سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث عالم نے کہا کہ یہ بات بہت حوصلہ افزاء ہے کہ ہم فرقہ واریت سے نکل چکے ہیں۔
متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ، معروف عالم دین سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں طلاب کے لیے منعقدہ پروگرام انداز فکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بہت حوصلہ افزاء ہے کہ ہم فرقہ واریت سے نکل چکے ہیں اور آج ایک اہلحدیث عالم ایک شیعہ درس گاہ میں طلاب سے مخاطب ہے۔
سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ہم نے فرقہ واریت کے دور میں اس کی ڈٹ کر مخالفت کی اور کوئی یوٹرن نہیں لیا۔