Apr ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیراعظم کا اکیس اپریل کو دورہ تہران

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر اکیس اپریل کو تہران پہنچیں گے۔

پاکستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر اکیس اپریل کو ایران پہنچیں گے۔پاکستانی میڈیا نے کہا ہے کہ اس دورے میں پہلے دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کی ون آن ون ملاقات ہوگی اس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات انجام پائیں گے۔ ان مذاکرات میں دوطرفہ  تجارت بڑھانے، مذہبی سیاحت کو فروغ دینے، مشترکہ سرمایہ کاری اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو مکمل کئے جانے جیسے معاملات زیرغور آئیں گے۔
پاکستانی وزیراعظم کے دورہ تہران میں دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔
پاکستانی وزیراعظم کے دورہ تہران میں پاکستان اور ایران کے درمیان سڑک اور ریل کے راستے تجارت کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔ پاکستانی وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی تہران کا دورہ کرے گا۔

ٹیگس