عمران خان کا دورہ ایران، باہمی تعلقات کے لئے مثبت قدم
پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ ایران، باہمی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستانی وزارت خارجہ کے سابق ملازموں کے لیے الوداعی تقریب میں ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آئندہ دورہ ایران سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے.
تہمینہ جنجوعہ نے عمران خان کے آئندہ دورہ ایران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے بہت اہمیت حاصل ہے.
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے باوجود اس دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی.
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آغاز سے ایرانی وزیر خارجہ نے دو بار پاکستان کا دورہ کیا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مؤثر قدم ہوگا.
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دو روزہ دورے پرایران پہنچیں گے ۔