Apr ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے مکران میں کوسٹل ہائی وے کے قریب مسلح افراد نے چودہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ رات گئے تقریباً پندرہ سے بیس مسلح افراد نے، جنہوں نے فرنٹیئر کور کی وردیاں پہن رکھی تھیں، کراچی سے گوادر آنے اور جانے والی کئی بسوں کو روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ دیکھے اور انہیں گاڑی سے اتار کر قتل کردیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ مقتولین میں نیوی اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات پیش آچکے۔گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں بیس افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں پیشتر شیعہ مسلمان تھے۔

ٹیگس