ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پر زور
پاکستانی تجزیہ نگاروں نے امن پائپ لائن سے موسوم ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سینیئرتجزیہ نگارمحمد آصف نور نے روزنامہ ڈیلی ٹائمز میں چھپے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران سے امن گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے ماحول سازگار ہوا ہے۔
ایک اور پاکستانی تجزیہ نگار ملک محمد آصف نے دی نیشن میں چھپے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ایران کی گنجائش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کرنا چاہیے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک، گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امن کے نام سے موسوم پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بعض ملکوں منجملہ امریکہ کی مداخلت کی بدولت عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران نے اس گیس پائپ لائن کے تعلق سے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے اور پاکستان کی سرحد تک پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے۔