May ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کا ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کا حکم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ملک کی وزارت خارجہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر اختلافات کو ختم اور مفاہمت کے حصول کے لیے موثر طریقہ کار اختیار کیا جائے۔
 انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے گیس پائپ لائن منصوبے کے قانونی پہلوؤں کے بارے میں عالمی اداروں کے ساتھ خط و کتابت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ گیس پائپ لائن  کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ایران نے پانچ سال پہلے دو ارب ڈالر سے زائد لاگت کے ساتھ گیس کے اس منصوبے سے متعلق اپنی حدود میں پائپ لائن بچھانے کے عمل کو مکمل کر لیا ہے تا ہم حکومت پاکستان نے غیر ملکی دباؤ کی وجہ سے اب تک اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا ہے۔

ٹیگس