دھرنے کے شرکاء کی گرفتاری کے باوجود دھرنا جاری
May ۰۸, ۲۰۱۹ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
پاکستان کے صدرکی رہائش گاہ کے باہر سے 36 مظاہرین کی گرفتاری کے باوجود دھرنا جاری ہے۔
کراچی کی محمد علی سوسائٹی میں پاکستان کےصدر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر باہر اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کے لیے ان کے عزیزو اقارب 28 اپریل سے احتجاج کر رہے ہیں اور پر امن دھرنے پر آج پولیس نے ہلہ بول دیا اور دھرنا دینے والے 36 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی کمیٹی کے سربراہ راشد رضوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدھ کے روز دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منتظمین میں سے ایک حسن رضا سمیت تقریباً 36 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اس اقدام سے وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنے پیاروں کی بازیابی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔