May ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈالر کا بحران

حکومت پاکستان نے مارکیٹ سے زائد قدر میں ڈالر فروخت کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح 146 روپے 20 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کے وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کے دوران دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی مارکیٹ قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، مارکیٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنے والی ایکس چینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔ ان خبروں کی بنیاد پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ٹیگس