کوئٹہ: رحمانیہ مسجد میں دھماکہ امام جمعہ جاں بحق
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی مسجد میں دھماکے سے 17 جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ کے نواحی علاقےپشتون آباد میں واقع رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خوفناک دھماکہ ہوا جس میں امام جمعہ مولوی عطاءالرحمان جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.
پولیس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعے کےموقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی الرٹ تھی، شہرکےمختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کےاضافی اہلکارتعینات کئے گئے تھےجبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی سکیورٹی کےخصوصی انتظامات تھے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ اس وقت دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور اس سے قبل شیعہ مسلمانوں کی مسجد اور امام بارگاہوں میں دھماکے کئے جا چکے ہیں اور ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہوں طالبان، لشکر جھنگوی اور داعش نے قبول کی تھی۔