May ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی مسلسل اسرائیلی ظلم وجبرکا شکار: پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی صورتحال پرخاموش نہیں رہے گا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں پرمظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے اور او آئی سی رابطہ گروپ سنگین صورتحال کا جائزہ لے۔

پاکستان کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلسل اسرائیلی ظلم وجبرکا شکاربن رہے ہیں، پاکستان فلسطین کی صورتحال پرخاموش نہیں رہے گا، فلسطینیوں پرمظالم کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے اورآزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جب کہ دنیا فلسطین کو1967 سے قبل کی سرحد کے ساتھ تسلیم کرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرکا بھی پرامن حل چاہتا ہے۔

ٹیگس