پاکستان: جاسوسی کےالزام میں دو اعلی آرمی آفیسروں کی سزا کی توثیق
May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں دو آرمی اور ایک سویلین افسر کی سزاؤں کی توثیق کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی افسران اورسویلین افسر کو جاسوسی کی پاداش میں سزا دی گئی تھی،مجرموں نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیٹر ریٹائرڈ راجارضوان اور حساس ادارے کےسویلین افیسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت دی گئی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاویداقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ تینوں افسران کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا۔